سابق ایس ایس پی جیند ارشد کیس کی سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے کیس کی سماعت بغیر کاروائی 10 جون تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ شہادتوں کے لئے طلب کر لیا ہے،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی،گزشتہ روز عدالت میں جیل سے ملزم جنید کو بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،جس پرعدالت نے ملزم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔