جاتی عمرہ اراضی انتقال منسوخی کیخلاف درخواست کی سماعت 8 جون تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے جاتی عمرہ کی اراضی کے انتقال منسوخ کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 8 جون تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے،گزشتہ روز بھی عدالت میں تاحال ریونیو بورڈ سمیت دیگر فریقین کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایاجاسکا۔
،سول جج سید فہیم الحسن نے درخواست گزاریوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے حکومت پنجاب کو جاتی عمرہ کی زمین پر حکم امتناعی کرنے سے 8 جون تک مزید روکتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا