ریسکیو سروس نے پنجاب میں   879 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  ریسکیو سروس نے پنجاب میں   879 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 879 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 554 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 398معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

مزید :

علاقائی -