باقی ملزمان پیش ہو ر ہے،کورونا ایس او پیز جاوید لطیف کیلئے ہیں،طلال چودھری

   باقی ملزمان پیش ہو ر ہے،کورونا ایس او پیز جاوید لطیف کیلئے ہیں،طلال ...

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پرلیگی رہنماطلال چودھری نے میاں جاوید لطیف کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر مذمت کی اورکہا کہ کورونا ایس او پیز صرف جاوید لطیف کے لئے ہیں،باقی ملزمان تو پیش ہو رہے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو سہولتیں دی گئیں،اس کی والدہ کو اے سی والے دفتر میں بٹھایاگیالیکن جاوید لطیف کی ماں نہیں مل سکتی،جو ان کے گھر جاتا ہے ان پرمقدمات بنا دیتے ہیں،یہ زباں بند کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ چینی چوری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے،علی ظفر کی انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی گئی،تحریک انصاف دو گرپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -