ریاست مخالف تقاریر،جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع

   ریاست مخالف تقاریر،جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین نے ریاست کے خلاف تقاریر کرنے اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرتے ہوئے انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ کو بھی طلب کر لیاہے،گزشتہ روزکورونا ایس او پیز کے باعث ملزم جاوید لطیف کو عدالت پیش نہیں کیا گیا،دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ وارنٹ کے ساتھ ملزم کو پیش نہ کرنے کی معقول وجہ بتائی جائے جس پر جیل حکام نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت جیلوں سے ملزمان کو پیش نہیں کیا جارہا۔ علاوہ ازیں جاوید لطیف کے کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی کارکنوں نے  ماڈل ٹاؤن کچہری میں نعرے بازی اورانہیں رہا کرنے کامطالبہ کیا۔

مزید :

علاقائی -