نیب لاہورکے انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی، جعلی ڈی جی نیب سکھرگرفتار

 نیب لاہورکے انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی، جعلی ڈی جی نیب سکھرگرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورکے انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب سکھر کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا۔نیب کے مطابق حکومتی افسران کو نیب ڈی جی کے نام سے بلیک میلنگ میں ملوث شاطر ملزم میاں محمد فیاض کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے 44 لاکھ کیش اور آتشی اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ملزم کبھی ڈی جی نیب سکھر، ڈائریکٹر نیب وجیلنس اور کبھی چیئرمین نیب کے سٹاف آفیسر کے طور پر پولیس افسران، ڈی سیز اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کو فون کرتاتھا۔ ملزم میاں فیاض کام نکلوانے کیلئے متعدد مرتبہ سیاسی رہنماؤں کا نام بھی استعمال کرتا رہا۔ نیب حکام نے ملزم کی گرفتاری کے بعد 8 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات ہیں کہ نیب کا کوئی آفیسر تفتیشی معاملات میں کسی کو فون کال نہیں کرے گا۔ نیب تاحال انٹیلی جنس کارروائیوں میں 10 جعلی نیب افسران کو گرفتار کر چکاہے۔ نیب کی جانب سے رابطہ کیلئے ہمیشہ مراسلہ (خطوط) ارسال کئے جائینگے۔

 کسی شکایت کی صورت میں ترجمان نیب سے معلومات کیلئے فوری رابطہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -