ڈائریکٹر قمر ملک کی ٹیلی فلم ”تیرے پیار کی خاطر”مکمل

 ڈائریکٹر قمر ملک کی ٹیلی فلم ”تیرے پیار کی خاطر”مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قمر ملک کی ٹیلی فلم ”تیرے پیار کی خاطر”مکمل ہوگئی ہے جس کے رائٹر محمد طارق اور پروڈیوسر جابر علی ہیں۔اس بارے میں قمر ملک نے بتایا کہ کہانی ایک جہیز کی فرسودہ روایات میں جکڑے ہوئے معاشرے سے تعلق رکھنے والے ایک باپ کی ہے جو اپنے بیٹے کی شادی ایک ایسے خاندان میں کرنا چاہتا ہے جو گھر گاڑی اور بزنس کی رقم کے ساتھ ہر وہ قیمتی چیز بھی جہیز میں دیں جو ضروریات زندگی میں استعمال ہوتی ہومگر اس کا بیٹا یہ فیصلہ کرتا کے کہ وہ جہیز جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پہلا قدم اْٹھائے گا کیوں کہ وہ اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ گھر میں سب کچھ ہونے کے باوجود دْلہن اْس گھر میں رہنے کے لئے سب کچھ اپنے گھر سے کیوں لائے کاسٹ میں اشرف خان،بلال حسن،علیزے نقوی،ایمسا چوہدری،ماہم مرزا،سمیر علی،عظمیٰ خان،زویا مایا اور احسن ملک شامل ہیں 

ڈائریکٹر قمر ملک کا کہنا ہے کہ ٹیلی فلم بہت محنت سے تیار کی گئی ہے اور امید ہے کہ شائقین اس کو بہت پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -