رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا سٹیج ڈرامہ جادونگری آج شروع

  رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا سٹیج ڈرامہ جادونگری آج شروع

  

 لاہور(فلم رپورٹر)رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا  سٹیج ڈرامہ جادو نگری آ ج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہورہا ہے جس کی کاسٹ میں  آفرین  اور شیلا چوہدری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی  اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ کورونا کے بعد تھیٹر کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے یہ ڈرامہ بہت اچھی کہانی پر مبنی ہے اور شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرے گا۔

  ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -