ٹیلی فلم انوکھا لاڈلا کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوگی، محبوب عالم

ٹیلی فلم انوکھا لاڈلا کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوگی، محبوب عالم

  

 لاہور(فلم رپورٹر)عالم پروڈکشنز کے زیر انتظام بننے والی ٹیلی فلم انوکھا لاڈلا کی ریکارڈنگ جلد ہی لاہور میں شروع ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار شوبز انڈسٹری کے ابھرے ہوئے ڈائریکٹر محبوب عالم نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں عوام کے لیے ایسی تفریح فراہم کرنا ناگزیر ہے جس میں ناصرف اچھے اداکار ہوں بلکہ معاشرے کے لیے ایک سبق بھی ہو انوکھا لاڈلا بھی ایک ایسی ہی معاشرتی برائی پر مبنی کہانی ہے۔

 جس میں ملک کے نامور فنکار کام کر رہے ہیں اس فلم کے کیمرہ مین معیز راجپوت  ہیں مزید کہا کہ ہمیشہ میں معیاری کام کیا ہے او ر امید ہے کہ یہ پراجیکٹ بھی میری سوچ سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گا۔

مزید :

کلچر -