گلشن راوی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے 7افراد کی اجتماعی بداخلاقی: وزیراعلیٰ کا نوٹس 

گلشن راوی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے 7افراد کی اجتماعی بداخلاقی: وزیراعلیٰ ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن راوی کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو سات ملزمان نے اغوا کر کے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ چوہنگ میں پولیس نے متاثرہ خاتون آرزو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے،تاہم جینڈر سیل نے اس کی تصدیق نہیں کی،ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان جہانگیر بٹ، شکیل بٹ، میاں آصف، رفاقت علی، بابا سجاول اور دو نامعلوم افراد نے خاتون سے اجتماعی بد اخلاقی کی۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان گلشن راوی سے خاتون کو اغوا کر کے شاہ پورکانجراں لے گئے۔ بداخلاقی کے بعد ملزمان سڑک پر پھینک گئے۔ راہگیروں نے متاثرہ خاتون کو جناح ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔ آئی جی پنجاب نے خاتون سے بداخلاقی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اجتماعی بداخلاقی 

مزید :

صفحہ آخر -