شجا ع آباد،شادی والے گھر میں ڈکیتی، 5ڈاکوؤں کی دلہن سے بداخلاقی 

شجا ع آباد،شادی والے گھر میں ڈکیتی، 5ڈاکوؤں کی دلہن سے بداخلاقی 

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل شجاع آباد میں شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران دلہن کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بداخلاقی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہو گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہی ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی ہے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکو دلہا محمد لطیف کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولہ سونے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے بداخلاقی کی، محمد لطیف کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔

دلہن سے بداخلاقی 

مزید :

صفحہ آخر -