وزیراعظم عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے بجٹ میں خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں: احسان اللہ چودھری 

وزیراعظم عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے بجٹ میں خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں: ...

  

  

لاہور (انٹر ویو، میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) سعودی حکومت اہل پاکستان کو حج 2021کی سعادت کی اجازت دے عمر کی شرط ختم کرے چائنہ کی ویکسین سائنو فام کی اجازت دے ہوپ کے مرکزی چیئرمین یاور عباس ممدانی سینئر وائس چیئرمین طاہر منظور چوہدری کی حج ٹریڈ کے لیے خدمات قابل قدر ہیں وزیر اعظم عمرہ اور حج ٹریڈ کے بحران کے حل کے لیے بجٹ میں خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں وزارت مذہبی امور پرائیویٹ سیکٹر کے تجربے سے فائدہ اٹھائے اور حج 2021ء کا ملنے والا کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کو دے، ان خیالات کا اظہار ہوپ پنجاب کے سابق چیئرمین مرکزی رہنما خدمت گروپ پنجاب الحاج احسان اللہ چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر کی زیر نگرانی پرائیویٹ سیکٹر حج 2021ء کا اپریشن مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ احسان اللہ نے کہا سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کرونا کنٹرول کرنے لیے سعودی اقدمات قابل ستائش ہیں ہوپ رہنما نے کہا گزشتہ سال حج وعمرہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریڈ  بحران کا شکار ہے سینکٹروں دفاتر بند ہوچکے ہیں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکومت نے اب تک کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا بلکہ ڈھٹائی سے تباہ حال ٹریڈ کو ٹیکسوں کے نوٹس پے نوٹس بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا کورونا ایس او پیز کی وجہ سے حج 2021ء بہت مہنگا ہو گا جو سرکاری سطح پر ممکن نظر نہیں آرہا پرائیویٹ سیکٹر نے گزشتہ 15سال میں خدمت کا ریکارڈ بنایا ہے اور سعودی حکومت نے باقاعدہ پرائیویٹ سکیم کے آپریشن کو سراہا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں حج و عمرہ ٹریڈ کے بحران کے حل کے لیے حج 2021ء کو ملنے والا سارا کوٹہ پرائیویٹ سیکٹرکو دیا جائے کیونکہ ہم تجربہ کار سٹاف کے ساتھ وسیع نیٹ ورک کے حامل ہیں۔ احسان اللہ نے کہا 2012-13ء میں وزارت مذہبی امور نے ہم سے قربانی لی حج 2021ء میں خود قربانی دے اور پرائیویٹ سیکٹر کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرے، احسان اللہ نے کہا 18سے 50سال کی لازمی شرط کی وجہ سے عمرہ کا کاروبار دیولیہ کا شکار ہو چکا ہے حج 2021ء میں عمر کی شرط 18سے 60سال رکھی گئی ہے جس سے حج درخواستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سعودی حکومت حج 2021ء میں عمر کی شرط ختم کرے احسان اللہ نے کہا کرونا سے نجات کا واحد ذریعہ حرمین شریفین کے دروازے امت مسلمہ کے لیے کھولنے میں ہے اس لیے خادم حرمین شریفین عمرہ اور حج میں اہل پاکستان کو شامل کریں احسان اللہ نے کہا ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین یاور عباس ممدانی ہماری ٹریڈ کو بچانے کے لیے کراچی سے آکر اسلام آباد بیٹھے ہم ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ خدمت گروپ پنجاب کے قائد نے کہا وزیر اعظم عمرہ اور حج کو بچانے کے لیے وفاقی بجٹ میں خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریں اور دو سال کے لیے ٹریڈ کو ٹیکس فری کردیں سالہ سال ضیوف الرحمن کی خدمت کرنیوالی کمپنیوں کو لانگ ٹرم پالیسی کے تحت 5سال کے لیے لیٹر جاری کریں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -