معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی

 معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی

  

لاہور (حسن عباس زیدی)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی کرونا وائرس کی وجہ سے ان کی نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائے گی جس میں دولہا اور دلہن کے خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جیا علی کے ہونے والے شوہر سابق کرکٹر عمران ادریس ہیں جو کہ ماضی میں پاکستان میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کھیلنے کے علاوہ ہانگ کانگ میں کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر بطور کوچ بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیا علی اور عمران ادریس عرصہ دراز سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور اس شادی میں دونوں کے خاندان کی مرضی شامل ہے۔جب اس سلسلے میں جیا علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ہونے والے شوہرعمران ادریس سابق کرکٹر ہیں اور وہ ہانگ کانگ کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں میری نکاح کی تقریب میں دونوں کی فیملیز کے لوگ ہی شرکت کریں گے میں اس رشتے پر بہت خوش ہوں جبکہ عمران ادریس نے کہا کہ یہ سب کچھ اچانک ہی طے ہوگیا آپ سب دعا کریں کہ ہماری آنے والی زندگی خوش وخرم رہے۔ 

جیا علی

مزید :

صفحہ آخر -