مغربی کینیڈا کے شہر کیلگری میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی کا انعقاد

 مغربی کینیڈا کے شہر کیلگری میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی کا ...

  

کیلگری (ندیم طفیل سے) مغربی کینیڈا کے شہر کیلگری میں صہونی اسرائیل کہ ظلم و بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا اہتمام مسلم کیلگری نے کیا تھا ہے  جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات جن میں ڈاکٹرز،سٹوڈنٹس،بزنس مین سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بارش کے باوجود سینکڑوں افراد اس ریلی میں شریک ہوئے کیلگری اولمپک پلازہ میں مسلم کمیونٹی قائدین نے ریلی سے خطاب کیا اور عالمی دنیا سے فلسطینی عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ ریلی پاکستانی،فلسطینی،بنگلادیشی،افغانی،عربی کمیونٹیز کے علاوہ ایک بڑی تعداد مقامی کینیڈین کمیونٹی کی بھی تھی ریلی ڈاؤن ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں سے گزری ریلی میں خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے پلے کارڈز اور بینرز اور تابوت اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل دہشت گرد فلسطین آزاد کرو کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

ریلی

مزید :

صفحہ آخر -