عمران خان کے بہادرانہ فیصلوں نے ملکی وقار میں اضافہ کیا،علیم خان

عمران خان کے بہادرانہ فیصلوں نے ملکی وقار میں اضافہ کیا،علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر محاذ پر بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ریکوڈک کیس اور پی آئی اے کے اثاثوں کے کیسز میں مثبت پیش رفت خوش آئند امر ہے۔ اس ضمن میں برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کے پاکستان کے حق میں فیصلے بڑی کامیابیاں ہیں جن پر ساری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور اندیشانہ اور بہادرانہ فیصلوں نے بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت تمام معاملات کو احسن انداز میں آگے بڑھا رہی ہے اور ہر شعبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔علیم خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ اڑھائی برسوں میں زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گی اور پاکستان صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

علیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -