ڈیڑھ ارب مسلمان حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین بھولنے نہیں دینگے، سراج الحق 

ڈیڑھ ارب مسلمان حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین بھولنے نہیں دینگے، سراج الحق 

  

  

اسلام آباد (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمان حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین بھولنے نہیں دینگے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم مقدمے درج کیے جائیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر کے مداخلت کرے،پروفیسر یعقوب شائق شمع کی ماند تھے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالی کے دین کی سربلندی اور اقامت دین کے لے اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ان کا عظیم مشن زندہ رہتا ہے پروفیسر یعقوب شائق مرحوم نے اپنی ساری زندگی اقامت دین اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوے گزاری ہے علمی و ادبی سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر و پاکستان بھر میں اساتذہ کرام کو دین سے وابستہ کرنے اور نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے مرحوم نے انتھک محنت کی،پروفیسریعقوب شائق کی دینی علمی و ادبی سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جاے گا مرحوم کے ہونہار فرزند نثار شائق اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے لیے صبر واستقامت کی دعا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق کے والد ممتاز ماہر تعلیم دانشور و ادیب پروفیسر محمد یعقوب شائق کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے موقع پر وہاں موجود مرحوم کے لواحقین پسماندگان کارکنان جماعت سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر مرحوم کے فرزند نثار احمد شائق نے امیر جماعت اسلامی کی آمد اور اظہار تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مولانا غلام نبی نوشہری،کرنل امجد اور پروفیسر یعقوب شائق کے شاگرد مزمل حسین جعفری نے بھی تعزیتی کلمات کہے اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کرنل ظفر رشید عباسی،رفعت رشید عباسی،امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا جے آئی یوتھ آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار شکیل ضیاء امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان سینئرصحافی و کالم نگار راجہ بشیر عثمانی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان جماعت اور مرحوم کے عزیزواقارب موجود تھے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -