معذور وں کی سہولیات کیلئے درخواست پرعملدرآمد رپورٹ طلب

 معذور وں کی سہولیات کیلئے درخواست پرعملدرآمد رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے معذور افراد کو سہولیات فراہمی کیلئے دائر درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ شہری بھر میں کمرشل اور سرکاری پلازوں ہی تعمیر میں معذور افراد کے لئے آنے اور جانے کے انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے معذور افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ تمام کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کیلئے ریمپس بنانے کی پالیسی منظور ہوچکی،تمام سہولیات فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے، فاضل جج نے ڈی جی ایل ڈی اے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمدرپورٹ طلب کرلی۔

 رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -