سینئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد 

سینئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد نے مسٹر جسٹس محمدامیر بھٹی کو لاہورہائی کورٹ کانیاچیف جسٹس نامزدکرتے ہوئے اس معاملے کا جائزہ لینے کے لئے 10جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاہے،مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اس وقت لاہورہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں جبکہ موجودہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان 5جولائی کو اپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں،مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی 12مارچ2011ء کو لاہورہائی کورٹ کے جج مقررہوئے تھے،وہ 7مارچ2024ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کوپہنچیں گے،موجودہ چیف جسٹس محمد قاسم خان 19فروری 2010ء کو لاہورہائی کورٹ کے جج جبکہ 19مارچ2020ء کو چیف جسٹس مقرر ہوئے تھے،نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 8مارچ1962ء کو بوریوالہ ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی،1985ء میں انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیااور1986ء میں وکالت شروع کی، وہ لاہورہائی کورٹ بار ملتان کے سیکرٹری بھی رہے۔
چیف جسٹس نامزد
 

مزید :

صفحہ آخر -