منشاء بم اور ان کے خاندان کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے تفصیلات طلب

 منشاء بم اور ان کے خاندان کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے منشاء بم اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس حکام سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزارمنشاء بم نے اپنے اور خاندان کے افراد کے خلاف دائرمقدمہ کو چیلنج کیا تھا۔ان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نے بلاجواز اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا،عدالت سے استدعا ہے مقدمہ خارج کیا جائے، عدالت نے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پولیس حکام سے منشاء بم اور اس کے بیٹوں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
 منشاء بم 

مزید :

صفحہ آخر -