شہریوں کے اغوا،قتل کیخلاف جوڈیشل کمشن بنانے کیلئے درخواست دائر 

شہریوں کے اغوا،قتل کیخلاف جوڈیشل کمشن بنانے کیلئے درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں ڈی جی خان میں شہریوں کو اغواکرکے اعضاء کاٹ کر انہیں قتل کرنے کیخلاف جوڈیشل کمشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، صوبائی وزیر داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔در خواست گزارفرحت منظور ایڈووکیٹ کی طرف سے اختیار کیاگیا ہے شہریوں کو جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے اغوااور قتل کیا جانا معمول بن چکا، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ استدعا ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

جوڈیشل کمشن

مزید :

صفحہ آخر -