ہائیکورٹ کاخاتون کو 90دن کے اندر موثر سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشدنے خاتون کی دوسری شادی کیلئے یونین کونسل سے درکار موثر سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پرخاتون کو 90دن کے اندر موثر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا،درخواست گزارسونیا کی طرف سے خواجہ محمدایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا تھاکہ ان کی موکلہ نے 2019 ء میں فیملی کورٹ سے خلع لی،خلع کے بعد یونین کونسل نے دوسری شادی کیلئے درکار موثر سر ٹیفکیٹ جاری کرنا تھا،ڈیڑھ سال سے موثر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہاجس کے بغیر قانوناً دوسری شادی نہیں ہوسکتی،عدالت سے استدعاہے کہ متعلقہ حکام کو موثر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔
موثر سرٹیفکیٹ