اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا کیس،لیگی ایم پی اے میاں نوید گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا کیس،لیگی ایم پی اے میاں نوید گرفتار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑمارنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں نوید کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جبکہ مقدمہ میں شریک ملزم کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم کردی،پولیس نے ایم پی اے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، سماعت شروع ہوئی توملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں مرکزی ملزم میاں نوید ہے،شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر اے سی نے چھاپہ مارا تو میاں نوید کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں اور اغواء کی کوشش کی گئی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ مارکی میں اے سی پروگرام کرنا چاہتا تھا،انکار پر جھوٹا مقدمہ بنادیا گیا،پولیس ایم پی اے کو گرفتار کر کے پاکپتن روانہ ہو گئی۔

 میاں نوید

مزید :

صفحہ آخر -