شہریوں کو سہولیات فراہمی درخواست پر وفاق،صوبائی حکومت کو جواب کیلئے مہلت 

 شہریوں کو سہولیات فراہمی درخواست پر وفاق،صوبائی حکومت کو جواب کیلئے مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس انوارحسین نے شہریوں کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو درخواست پر جواب دینے کے لئے مزید مہلت دے دی۔فاضل جج نے دوران سماعت قراردیا کہ یہ پرانی درخواست ہے اس پر عدالت فیصلہ کرنا چاہتی ہے،درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست میں پرنسپل پالیسی کی رپورٹ صدر مملکت اور گورنرز کو فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاگیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت آئین کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم دیاجائے۔

مزید :

صفحہ آخر -