سی پیک تجارتی عدم توازن پر قابو کیلئے مددگار ثابت ہوگا،سٹیٹ بینک

سی پیک تجارتی عدم توازن پر قابو کیلئے مددگار ثابت ہوگا،سٹیٹ بینک

  

اسلام آباد(اے پی پی)سی پیک کا دوسرا مرحلہ تجارتی عدم توازن کے مسئلے پر قابو پانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔جس میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے ذریعے سے صنعتی ترقی، زراعت کی میکانائزیشن، سیاحت، ہائی ٹیک فنانس اور سماجی ترقی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ مزید برآں اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز کثیر  تجارتی سرگرمیاں پیدا کریں گے۔

جو پاکستانی برآمدات میں اضافہ کریں گی۔

مزید :

کامرس -