ٹی سی ایل نے ڈی سی انورٹر اے سی متعارف کرادیا

  ٹی سی ایل نے ڈی سی انورٹر اے سی متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ٹی سی ایل پاکستان نے T- Pro T3مکمل ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کے ساتھ اسمارٹ رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔IoT Wi-Fiکے ساتھ کنیکٹڈ تکینیکی طور پر یہ جدید ایئر کنڈیشنر اپنے طاقتور T3کمپریسر کے ساتھ درجہ حرارت60ڈگری تک پہنچنے پر بھی زیادہ سے زیادہ ٹھنڈک فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے اور 66فیصد تک بجلی کی بچت میں بھی مدد دیتا ہے۔نیا متعارف ہونے والا یہ ایئر کنڈیشنر ملک بھر میں دستیاب ہے۔صارفین ٹی سی ایل ہوم اور گوگل ہوم ایپ کے ذریعے اپنی اسمارٹ ڈیوائسز سے کنیکٹ ہوسکتے ہیں اور آواز کے ذریعے کہیں سے بھی کسی بھی وقت آسانی سے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔اپنے اسمارٹ ایئر فلو سسٹم کے ساتھ یہ ایئر کنڈیشنر ٹھنڈی اور گرم ہوا کو یکساں طور پر خارج کرکے کولنگ کے عمل میں بہترین کارکردگی اور براہ راست نمائش سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ٹی سی ایل کے پرو اینٹی بیکٹیریا فلٹر ہوا کے زرات میں پائے جانے والے بیکٹیریا کا 99فیصد تک خاتمہ کرکے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کے اہل خانہ صحت مند اور محفوظ ماحول میں سانس لے سکیں۔جدید T Proکی مندرجہ ذیل بہت ساری خصوصیات اسے انتہائی خاص بناتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے:https://bit.ly/3aTaUToٹی سی ایل T Pro,کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہا کہ ”انٹر نیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ٹی سی ایل کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
T – Proڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر IoT Wifiکنٹرول کے ساتھ نہ صرف اسمارٹ کولنگ کے صارف تجربہ میں مدد دے گا بلکہ ان کی موبائل ڈیوائسز کے ذریعے ان کے ایئر کنڈیشنر کی کارکردگی پر مکمل کنٹرول میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔“ٹی سی ایل نے پاکستان میں پہلی اور گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں دوسرے بڑے ٹی وی برانڈ کی پوزیشن برقرار رکھی ہے،دنیا میں 150سے زائد ممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ صارفین کو عالمی سطح پر دستیاب بہترین اسمارٹ سی ای سالوشنز کی فراہمی کے ذریعے ملک میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزید :

کامرس -