بلیو ایکس اور فنِجا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

  بلیو ایکس اور فنِجا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

  

کراچی(پ ر)بلیو ایکس)یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمٹیڈ (پاکستان میں پہلی کورئیر اور لاجسٹکس سروس کمپنی ہے جس نے فنِجا انکارپوریٹیڈکے ذیلی ادارے فنِجا لینڈنگ سروسز لمٹیڈ(ایف ایل ایس ایل)کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد ِفنجا لینڈنگ سروسز کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کسٹمرز سے قرض کی رقوم کی وصولی ہے۔ اِن کسٹمرز کی بڑی تعداد مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) اورکریانہ اسٹورز پر مشتمل ہے۔دونوں ادارے خدمات کے اعلیٰ معیار کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھتے ہیں اوریہ شراکت اِن اسپشلائزڈ آپریشنز میں مہارت اور مسابقتی فوائد کے امکانات پیش کرتی ہے اور توقع ہے کہ یہ زیادہ جدید وینچرز کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کرے گی۔بلیو ایکس نے یہ معاہدہ فنِجا بزنس کے لیے کیا ہے جو ایک ڈیجیٹل بزنس آپریشنز پلیٹ فارم ہے اور اس معاہدے کا مقصد اس کے وینڈرز، سپلائرز اور پارٹنرز سے ادائیگیوں اور ای-انوائسنگ/کلیکشنز کی انتظام کرنا ہے۔ملک کی جدید لاجسٹکس میں ایک رجحان ساز ادارے کی حیثیت سے بلیو ایکس سنہ 2019ء اور 2020ء میں ”برانڈ آف دی ایئر“ کا اعزاز جیت چکا ہے۔ سنہ 2011ء میں اپنی نوعیت کا پہلا’آن لائن پارسل بکنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کے علاوہ گزشتہ برسوں میں، ای-کامرس لاجسٹکس اور فلفلمنٹ سروسز بھی متعارف کرا چکا ہے۔اپنے قیام کے چند برسوں میں ہی، بلیو ایکس نے پورے پاکستان میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا حامل اور قابل اعتبار کیش آن ڈلیوری(COD) نیٹ ورک قائم کیا۔

 یہ تمام خدمات  انقلابی ٹیکنالوجیکل سولوشنز پر مبنی ہیں۔

 اور عالمی معیار کی کسٹمر کیئر اور بے مثال درستی یقینی بناتی ہیں۔

بین الاقوامی وینچر کیپٹل فرمزکی اعانت کے ساتھ، فنِجا نئے دور کا ایک ممتاز پلیٹ فارم ہے جو پیشہ ور افراد، تاجروں اورچھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو کریڈٹ، ادائیگیوں اور کلیکشن کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ اپنے لینڈنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹس کاروبار کے لیے فنِجا کا ذیلی ادارہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)اور سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے دوہرے لائسنسنگ نظام کے تحت کام کرتا ہے۔دونوں ریگولیٹرز کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی اعانت کے ساتھ فنِجا نے بینکوں، ایف ایم سی جیز، ڈسٹری بیوٹرز، کریانہ اسٹورز اور چھوٹے کاروباری اداروں کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل پارٹنرشپس کو فروغ دیا ہے۔حجم کے اعتبار سے کمپنی اب تک 150 ارب روپے اور مجموعی لینڈنگ کے اعتبار سے 2ارب روپے کی ٹرانزیکشنز انجام دے چکی ہے۔

کریانہ اسٹورز کا مقامی نیٹ ورک ایک ایسا شعبہ ہے جس پر اب تک توجہ نہیں دی گئی ہے اور یہ مالی اداروں کی جانب سے کریڈٹ سروسز کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ اْنہیں محفوظ مالی اعانت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی انونٹری کی مطلوبہ سطح،خصوصی طور پر انسدادی تالا بندی اور وبا سے پیدا ہونے والے عالمی سماجی واقتصادی خلل کے دوران،برقرار رکھ سکیں۔بلیو ایکس اور فنِجا کی جانب سے پیش کی گئی ڈیجیٹل سولوشن پارٹنرشپ ریٹیل سیکٹر کی مالی صلاحیت میں تبدیلی لائے گی اور انہیں مالی خدمات تک رسائی فراہم کرے گی۔ یہ وینچر اس شعبے کو دستاویز پر مبنی معیشت تک لانے میں بھی مدد کرے گی۔

اس بارے میں، بلیو ایکس (یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمٹیڈ)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران بخشا موسیٰ نے کہا:”یہ شراکت اپنے کلائنٹس کو اْن کی ضرورت کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے ہمارے عزم کی تصدیق ہے۔ یہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے مزید نئے مواقع پیدا کر ے گی۔ بلیو ایکس فنِجا جیسے متحرک شراکت داروں کے ساتھ آپریشنل اتحاد قائم کر رہا ہے تاکہ کسٹمرز کے لیے زیادہ ویلیو اور سہولت پیدا کرنے کی غرض سے ٹیکنالوجی استعمال کی جا سکے  اور اپنی مشترکہ لینڈنگ اور لاجسٹکٹس سروسز کے ذریعے اْنہیں غیر معمولی ترقی کے قابل بنا سکیں اور ترقی پسند پاکستان کے لیے اپنامشترکہ ویژن حاصل کر سکیں۔“

فنِجا لینڈنگ سروسز(ایف ایل ایس ایل)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کامران اے زبیری نے کہا:”اس شراکت نے ہمیں بہت پرجوش بنا دیا ہے کہ کیوں کہ یہ ہمارے قرض خواہوں کو اْن کی موجود لوکیشنز سے قرضوں کی ادائیگی کے قابل بنائے گی اور اْنہیں سہولت فراہم کرے گی۔یہ شراکت فنِجا کو بھی ملک کے دور دراز علاقوں اور پاور ریٹیل چین میں کسٹمرز تک پہنچنے کے قابل بنائے گی۔فنِجا ایڈوانس کریڈٹ اسکورنگ انجن اور ملکیتی مشین لرننگ ٹولز استعمال کر کے، اسٹر کچرڈبی2بی کریڈٹ لائنز کے ذریعے اپنے ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایزکو خدمات کی فراہمی کے علاوہ ایف ایم سی جیز اور ڈسٹری بیوٹرز سے ریٹیلرز تک ایڈوانس پیمنٹ پلیٹ فارمز مہیا کر رہاہے۔ فنِجا اس شراکت کو، اس کے حقیقی جذبے کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے اور بلیوایکس کے ملازمین کو خصوصی فنِجا کارڈز پیش کرتا ہے جن کے ساتھ سیلیری ایڈوانس کی کریڈٹ لائن موجود ہے اور اس طرح انہیں مالی آزادی پیش کرتا ہے کہ وہ اپنے انفرادی اخراجات پورا کر سکیں۔“ 

About Blue-Ex:

مزید :

کامرس -