صفائی آپریشن کیلئے 3ہزار سینٹری ورکر بھرتی کرنے کی تیاریاں 

   صفائی آپریشن کیلئے 3ہزار سینٹری ورکر بھرتی کرنے کی تیاریاں 

  

    لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 3000سینٹری ورکرز کی بھرتیوں کے لیے عمل  شروع کر دیا ہے اور بہت جلد سینٹری ورکرز کی کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سینٹری ورکرز کی کمی کے پیشِ نظر  بھرتیوں کا اشتہار 09مئی کے اخبارات میں دے دیا گیا تھا۔ادارہ میں 3000سینٹری ورکرز فوری طور پر بھرتی کیے جا رہے ہیں۔سینٹری ورکرز کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز 29مئی تک جاری رہیں گے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والے شہر کے لیے سینٹری ورکرز کی موجودہ تعداد نا کافی تھی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید بھرتیاں کی جا رہیں۔ سسٹم میں پہلے سے ہی سینٹری ورکرز تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں مگر وہ تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج  سامنے نہیں آرہے، تعداد میں اضافے سے بہترین اور بروقت نتائج سامنے آئیں گے۔ موجودہ وسائل کے اندر رہ کر ایل ڈبلیو ایم سی شہر کی صفائی کے لیے میگا پلان ترتیب دے رہا ہے بہت جلد شہری یکساں میعار کی صفائی کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -