یونیسیف کی ٹیم چائلڈ ہیلپ افسران کو تربیت دے گی،سارہ احمد
لاہور (لیڈی رپورٹر)یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ایم آئی ایس سسٹم سے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے یونیسف کی ایم آئی ایس کی ٹیکنیکل ٹیم کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ اشتراک خوش آئند قرار دیا۔ سارہ احمد نے مزید بتایا کہ یونیسف کی ٹیکنیکل ٹیم چائلڈ ہیلپ لائن سٹاف کو خصوصی ٹریننگ بھی دے گی تاکہ بہبود اطفال میں مزید بہتری آئے۔