سب رجسٹرار کو رجسٹری کیساتھ انتقال پاس کرنے پابند بنا دیا گیا

سب رجسٹرار کو رجسٹری کیساتھ انتقال پاس کرنے پابند بنا دیا گیا

  

لاہور(اپنے نمائند ے سے)انتقال پاس کرنے کیلئے تحصیلدار اور اے ڈی ایل آر کا کردار ختم کرنے کا فیصلہ، رجسٹری کے ساتھ ہی انتقال پاس کرنے کا اختیار سب رجسٹرار کو دینے کا فیصلہ، سب رجسٹرار رجسٹری پاس کرتے وقت انتقال پاس کرنے کا پابند ہو گا،سب رجسٹرار کو انتقال پاس کرنے کیلئے آن لائن سسٹم کی سہولت دی جائیگی جس کیلئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ، ڈی جی پی ایل آر اے معظم اقبال سپرا  کا کہنا ہے کہ عوام مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے رجسٹری کے ساتھ ہی انتقال پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیاپہلے مرحلے میں 20 سب رجسٹرار کویہ کام سونپا جائے گا۔

 ،یہ پرجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا، 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -