حکومت بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دے گی،اعجازچودھری

  حکومت بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دے گی،اعجازچودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وفاق اور پنجاب کی حکومت آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور و مرکز عام آدمی ہے، ریکوڈک کیس میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے تمام شہروں میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،حکومت کی کامیابیوں سے کرپٹ اپوزیشن بہت پریشان ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، پاکستان کا معاشی مستقبل روشن، مضبوط اور خوشحال ہے،22 کروڑ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں  کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری عثمان سعید بسراء  اور ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خاں کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بحران دھکیلنے کے ذمہ دار زداری اور شریف خاندا ن ہیں، دن بدن پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، عالمی ادارے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابیوں کے اعتراف کررہے ہیں، شریف اور زرداری خاندان نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں اور محلات بنانے کے سواکچھ نہیں کیا، دونوں جماعتوں کا بے شرم ٹولہ حکومت پر بے بنیاد تنقید کررہاہے، وزیراعظم کسی کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک وقوم کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -