حکومت نے رواں سال 10ارب سے زائد قرض لیا،جاوید قصوری

حکومت نے رواں سال 10ارب سے زائد قرض لیا،جاوید قصوری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں سال 10ارب 19کروڑ 6لاکھ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت قرض حاصل کرنے میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ معاشی بد حالی دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدکرنے والوں نے 2کروڑ افراد کو بے روزگار اور لوگوں سے چھت چھین لی ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسی کشکول کے ارد گرد گھومتی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے مطابق اپریل 2021میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 20کروڑ ڈالر کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 ایک طرف حکومت معاشی اعدادو شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے۔ تو دوسری طرف ماہرین معیشت حکومت کے تمام دعوؤں کی نفی کررہے ہیں۔ مہنگائی میں ہوشر با اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سستی اور نا اہلی سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ پنجاب کے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے 49فیصد فنڈز استعمال ہی نہ کیے جاسکے۔ ترقیاتی اسکیموں کی مد میں جاری کیے گئے بجٹ میں 87ارب روپے اب بھی محکموں کے اکاؤنٹس میں موجود ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -