ملکی معاشی ترقی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے،سیمی بخاری

  ملکی معاشی ترقی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے،سیمی بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ملک کو معاشی طور پرتباہی کے دہانے پر پہنچنے والی اپوزیشن جماعتیں آج اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہیں، پاکستان میں انڈسٹری جتنی آج مضبوط اور فعال ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی آج دنیا کے تمام معاشی ادارے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کر رہے ہیں اور صرف پاکستان ہی نہیں بیرونی سر مایہ کار بھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے آئی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خطے کا مضبوط ترین بن کر ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ وسائل لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -