اسرائیل کو اس دفعہ سوشل میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے پسپائی ہوئی،دیوان

اسرائیل کو اس دفعہ سوشل میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے پسپائی ہوئی،دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خراج تحسین کے مستحق ہیں، اسرائیل کو اس دفعہ سوشل میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے پسپائی ہوئی، وزیراعظم نے فلسطین کے حوالے سے اپنا دوٹوک موقف پوری دنیا کے سامنے پیش کیا، فلسطینیوں پر ظلم ہو رہاہے، فلسطینی بچے، خواتین،جوان اور بوڑھے اپنی زندگیاں قربان کررہے ہیں۔

، پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کیا جسے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -