ہرن مینار کو سیاحوں کے لئے مزید پرکشش بنانے کا فیصلہ

  ہرن مینار کو سیاحوں کے لئے مزید پرکشش بنانے کا فیصلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ضلع شیخوپورہ میں قائم عہد مغلیہ کے تاریخی ہرن مینار کو سیاحوں کیلئے دلفریب و پرکشش بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف  اینڈ پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی سر بر ا ہی میں ہرن مینار کے مقام پر ایک خصوصی جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز مدثر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع شیخوپورہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں شیخوپورہ منی چڑیاگھر میں ہرنوں کی مختلف اقسام و دیگر جنگلی حیات رکھنے، ان کی خوراک، دیکھ بھال، افزائش نسل اور موزوں رہائش کے جملہ پہلوؤں پر غور خوض کیاگیا تاکہ وہاں جنگلی جانور وں کی بقاو تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہوا جس سے یہاں شائقین کی دلچسپی بڑھے اورٹورازم فروغ پائے۔ 

مزید براں نئی نسل پر اس تاریخی مینار کی افادیت اجاگر ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -