فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کا غرورچکنا چور کر دیا،مخدوم وسیم

فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کا غرورچکنا چور کر دیا،مخدوم وسیم

  

لاہو(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غلیل بردار فلسطینیوں نے ابابیل کی طرح سنگ باری کرتے ہوئے بدمست اسرائیل کاغرور چکناچورکردیا۔ اسرائیلی زندانوں اورشکنجے سے آزادی کاجذبہ ا ورجنون فلسطینیوں کے خون میں لہوبن کر دوڑتا ہے۔ فلسطینیوں نے اپنی کئی بیش قیمت نسلیں اورفصلیں حق آزادی کیلئے قربان کردیں لیکن اس کے باوجود کئی دہائیوں سے ان کاجوش وجذبہ ماند نہیں پڑا۔فلسطینی ہیرویاسرعرفات نے جومشعل آزادی روشن کی تھی اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھاسکتی۔اپنے ایک بیان میں مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ابابیل کی طرح غلیل سے اپنے دشمن کو پتھرمارنا بچوں سمیت نوجوان فلسطینیوں کی جرأتمندانہ مزاحمت کا منفرد انداز ہے۔نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت بھی بربریت کابدترین مظاہرہ تھا، ہم اس کی پرزور مذمت اوراقوام متحدہ سے فوری فلسطین میں امن فوج بھجوانے کامطالبہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اوّل ہونے کی حیثیت سے ان کی وفاؤں اورعقیدتوں کامحور ہے لہٰذاء اسرائیلی اہلکار مسجد اقصیٰ کاتقدس اورمسلمانوں کے جذبات واحساسات ملحوظ خاطررکھیں۔کیابدمست اسرائیل پراقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجودگذشتہ روز مسجداقصیٰ اوروہاں نہتے نمازیوں پرشب خون مار ا،اسرائیل کایہ آمرانہ اقدام اسے ہمارے انتقام سے نہیں بچاسکتا۔مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی اہلکارفلسطینی آبادیوں پر بمباری کرتے رہے جس سے چارسوسے زائدفلسطینی شہید جبکہ ہزاروں شدیدزخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ اوراوآئی سی اپنااپناقائدانہ کرداراداکریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -