تبدیلی سرکار نے کس بنیاد پر سندھ کا پانی بند کیا،الطاف شاہد

تبدیلی سرکار نے کس بنیاد پر سندھ کا پانی بند کیا،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے کس بنیادپر سندھ کا پانی بند کیا۔سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں چاروں صوبوں کے عوام کے سیاسی وارث زندہ اورحکمرانوں کابھرپور محاسبہ کرسکتے ہیں،انہیں وفاق کی مضبوطی عزیز ہے۔پی ٹی آئی اورپی پی پی کے درمیان مخاصمت یامنافقت کی قیمت سندھ کے عوام سے وصول نہ کی جائے۔وفاقی حکومت گرمی کی شدت دیکھتے ہوئے فوری طورپرشہرقائدؒ اورسندھ میں پانی کی بھرپور فراہمی یقینی بنائے۔ حکمران ہراس اقدام سے گریں کریں جوملک میں تعصبات اورمنافرت کوہوادے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے انتھک سیاسی ونظریاتی جدوجہد سے منافرت کاجوتابوت نابودکردیا تھا حکومت صوبائیت کے اس بھوت کوپھر سے زندہ کرنے کے درپے کیوں ہے۔  مزید کہا کہ ہماری فیڈریشن پانی کے ایشوپرصوبوں کے درمیان بدگمانیوں اورغلط فہمیوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

 نااہل حکمران دیرینہ اورپیچیدہ بحرانوں پرقابو پانے کی بجائے ملک میں مزید سیاسی وانتظامی تنازعات کیوں پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کا مسلسل اپنی نااہلی،بدانتظامی اورناکامی کا ملبہ ماضی کے حکمرانوں پرڈالنا ناقابل فہم ہے۔ماضی کے حکمرانوں کی طرح تبدیلی سرکار والے بھی بدعنوان اوربدزبان ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ میں مالی بدعنوانی اوردانستہ بدانتظامی پرمبنی ہوشربا اسکینڈل نے کپتان اوران کے ٹیم ممبرز کی جعلی شرافت،امانت اورصداقت کا بھانڈا پھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کے صادق وامین مزید دوسا ل اقتدارمیں رہے توعوام کو دووقت کی روٹی سے محرومی کے بعدگھاس پھوس پرگزارہ کرنا پڑے گا۔عام آدمی کامعیارزندگی بلند اورمہنگائی کازورتوڑنا تبدیلی سرکار کے بس کی بات نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -