مہنگائی کا جن غریبوں کو نگل رہا ہے،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا چار فیصد شرح ترقی پر ڈھنڈورا پیٹنا سمجھ سے بالا تر ہے چار فیصد ترقی پچھلے سال کی معاشی تباہی کے مقابلے میں بحالی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار بند ہیں بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، مہنگائی کا جن غریبوں کو نگل رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نہ سرمایہ کاری بڑھی اور نہ ہی کوئی بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
کرونا وبا کے بعد کاروبار زندگی کے چلنے کو حکومت اپنا کارنامہ گردان رہی ہے لیکن عوام بے شعور نہیں وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی کیا ہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہر گئی ہے کاروبارِ حکومت چلانا موجودہ حکمرانوں کے بس میں نہیں۔