قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب  دینا پڑرہا ہے،سعدیہ سہیل

  قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب  دینا پڑرہا ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی شفاف اور جرات مند قیادت کی وجہ سے آج قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑ رہا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایات جاری کی ہیں محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا۔ 

ہر سطح پراخراجات کو کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دیں گے۔ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم نے کمزور طبقوں کا تحفظ کرنا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -