وزیر اعظم کس منہ سے مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں،پرویز ملک

وزیر اعظم کس منہ سے مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں،پرویز ملک

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم اور ان کے وزرا ء کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔پاکستان میں مکمل جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت ہے،حمزہ شہباز شریف نے جمہوریت کی خاطر تاریخ ساز جدوجہد کی اور مثالی قربانی دی ہے،انہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -