کورونا میں کمی کے باوجود چڑیا گھر ویران، جانور، سیاحوں کی راہ تکنے لگے 

  کورونا میں کمی کے باوجود چڑیا گھر ویران، جانور، سیاحوں کی راہ تکنے لگے 

  

 لاہور (دیبا مرزا: تصا ویر: ندیم احمد)  اگر چہ کورو نا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے لیکن چڑیا گھر کی رونقیں بحا ل نہ سکیں اور بچوں بڑوں کا دل لبھا نے والے شرا رتی جانور افسردگی کی تصویر بنے دکھا ئی دیتے ہیں۔اپنا دل لبھا نے کے لئے آنے والے سیا حوں کی راہ تکنے والے شیر و شیر نی بھی اداس دکھا ئی دیئے۔جبکہ دوسری جانب لاہور چڑیا گھر کو سر سبز و شا دا ب بنا نے کے لئے تیا ریا ں شروع کر دی گئی ہیں جا نوروں کو قدرتی ما حو ل کی فرا ہمی سے ان کی صحت پر اچھے اثرا ت مر تب ہو ں گے۔چڑیا گھر میں ایک نہیں دو ہا تھی لا ئے جا ئیں گے ہما ری طرف سے تما م تیا ریا ں مکمل ہیں انٹرنیشل فزیبلٹی کے حوالے سے مسا ئل کا سا منا ہے لیکن جلد ہی چڑیا گھر کی رونق ہا تھی عوام کے درمیا ن ہو گا۔گر می کی شدت سے بچنے کے لئے جانوروں کے پنجروں پر گرین ترپا ل سمیت کولرز اور پنکھے لگا دیئے گئے ہیں، برف کا سیزن ابھی نہیں شروع ہوا ہے،خوارک میں سبزیا ں اور پا نی والے پھل شا مل کر دیے گے ہیں  ان خیالات کااظہارڈا ئریکٹر لا ہور چڑیا گھر انور ما ن نے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے خصو صی گفتگوکے دوران کیا۔ سروے میں یہ با ت دکھا ئی دی کے انسا نو ں کے سا تھ ساتھ جا نور بھی کرونا وائرس کے باعث تنگ آگئے ہیں۔سیا حت کے لئے آنے والی عوام جہا ں ان جا نوروں سے محظوظ ہو تی تھی تو دوسری جانب جا نور بھی ان کو اٹھکیلیاں کر کے دکھا تے تھے لیکن اب جا نور اپنے اپنے پنجروں میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔چڑیا گھرکے ڈائریکٹر انوار مان نے کہا کہ قدرتی ما حول کے جا نو روں کی طبیعت پر اچھے اثرا ت مر تب ہو تے ہیں، چڑیا گھر کو بہتر سے بہتر بنا نا میرے لئے اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -