حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی میں ناکام ہو گئی،سجاد نذیر

  حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی میں ناکام ہو گئی،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیرنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے غریب عوام نے حکومت سے جو مہنگائی کے خاتمے کی امیدیں لگائیں تھیں وہ بھی دم توڑ چکی ہیں پاکستانی قوم اس وقت موجودہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے سخت پریشانی اور ازیت میں مبتلا ہے۔

 انہون نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان اس وقت بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے حکومت اناڑیوں کے ہاتھ آ چکی ہے جن سے نا ملک کے اندرونی حالات سنبھل رہے ہیں اور نا ہی خارجہ پالیسی کی ان کو سمجھ آ رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -