شجاع آباد: لوٹ مار کے بعد 4ڈاکوؤں کی نئی نویلی دلہن سے اجتماعی بداخلاقی 

شجاع آباد: لوٹ مار کے بعد 4ڈاکوؤں کی نئی نویلی دلہن سے اجتماعی بداخلاقی 

  

 ملتان، شجاع آباد(خصوصی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی شجاعبادکے علاقے شادی والے گھرمیں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ڈکیتی کی لرزہ خیزواردات،چارمسلح ڈاکو شادی والے گھرگھس کر نقدی،طلائی زیورات ودیگرسامان لوٹ کر نئی نویلی دلہن کو مبینہ اجتماعی بداخلاقی نشانہ بناکر اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس نے موقع پرپہنچ کر دلہن کومیڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق حاجی شاہ والہ موچی پورہ کا رہائشی محمد لطیف کی شادی گزشتہ رات گیلیوال سے عظمی کے ساتھ ہوئی جو اپنے گھرمیں اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھے کہ رات گئے چارمسلح ڈاکو گھرکی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے محمد لطیف کو پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کردیادیگراہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکرگھرمیں دوگھنٹے تک تسلی سے لوٹ مارکرکے پانچ تولہ طلائی زیور،25ہزارنقدی اور موبائل چھین لیااور نئی نویلی دلہن عظمی بی بی کو بھی چاروں ڈاکو نے بھاری بھاری مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنایا اوراسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے،واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس نے بھاری نفری کرائم سین کی گاڑیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مبینہ اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بننے والی عظمی بی بی کو طبی ملاحظہ کیلئے ہسپتال لیجایاگیا،لرزہ خیزواردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیالوگوں اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،معاملہ حکام سے نوٹس میں آنے کے بعد آر پی او سید خرم شہزاد،سی پی او منیر،مسعود مارتھ کے ہمراہ شجاعباد متاثرین کے گھر آئے اورسرقہ بالجبرکی ہونیوالی واردات کے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی گئی اور اہلخانہ کو بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کیلئے یقین دھانی کروائی گئی،متعلقہ پولیس کو فلفورملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ملتان کیلئے روانہ ہوگئے،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق علاقہ کی ناکہ بندی کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے  ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے شجاع آباد میں شادی والے گھر ڈکیتی کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -