موبائل فون سیکٹرکیلئے ڈیوٹیز کی شرح کم کی جائے،ملک خالد اقبال
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ملک خالد اقبال نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت سے موبائل فون بزنس سیکٹر کیلئے ٹریڈنگ میں ڈیوٹیز کی شرح کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون ہول سیلر انتہائی کم شرح، پرافٹ مارجن پر اپنے کاروبار کرتے ہیں حکومت کے رواں مالی سال میں موبائل فون بزنس سیکٹر پر بھاری ٹیکسوں سے موبائل فون ہول سیلر اور ریٹیلر کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حکومت ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کرکے موبائل فون ٹریڈنگ سیکٹر کے نمائندگان سے مشاورت کے ساتھ نئے ٹیکس ٹیرف کا اعلان کرے۔ موبائل فون کے کاروبار میں مقامی بزنس کمیونٹی کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر ساکھ بنانے اور ملک میں خوشحالی کی راہیں کھولنے کیلئے حکومت ریلیف کا اعلان کرے۔ موبائل فون ہول سیل کے بزنس سے جڑی تاجر کمیونٹی حکومت سے بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کے دیوہیکل بوجھ میں واضع کمی لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ملک میں کاروباری حالات کو زبوں حالی سے نکالنے کیلئے ملک کے کاروباری شعبہ ہائے زندگی کی رائے اور تجاویز کو بجٹ میں معاشی فیصلوں کا حصہ بنایا جائے۔ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون ٹریڈنگ سیکٹر، ہول سیلر کے مسائل کو زیر غور لاکر سدباب کرے۔