اعظم سواتی کا ملتان سٹیشن کا دورہ، ریلوے مزدوروں سے ملاقات

اعظم سواتی کا ملتان سٹیشن کا دورہ، ریلوے مزدوروں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( سٹی  رپورٹر  ) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان نوید مبشر کے ہمراہ  ساہیوال تا ملتان  سیکشن کی ونڈو ٹریلنگ انسپیکش کی ، (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
جبکہ اس دوران ساہیوال میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات بھی کی وفاقی وزیر نے نے چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب کے دوران کہا کے عمران خان چاہتے ہیں کہ ریلوے خسارے سے باہر آجائے آ اس سلسلے میں بزنس مینوں سے درخواست ہے کہ وہ آئیں اور ہمارا ساتھ دیں بزنس مین ریلوے ے کی زمینیں اور ریلوے اسٹیشن لے کر انہیں بزنس ماڈل بنائیں گئے   ،ا دھر  ریلویونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کے موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان  نوید مبشر اور دیگر افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے سیکشن پر خانیوال اور ملتان  اسٹیشنوں کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ساہیوال  اسٹیشن کی  اوپر والی منزل پر تمام دفاتر  ہو گئے اور نچے والی منزل  کو  کمرشل کیا جائیگا ملتان اسٹیشن پر نیو اے سی ویٹنگ روم بنائے جائیں گے لیڈیز اینڈ جینٹس خانیوال اسٹیشن پر اسٹاف کیلئے ائیر کنڈیشن کیبن بنائے جائیں گئے ادھر ونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کے دوران ریلوے ٹریک کی فٹنس، الائنمنٹ، گیج اور دیگر انفراسٹرکچر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان نے وفاقی وزیر ریلوے کو سیکشن اورا سٹیشن کی کارکردگی اور ریونیو بڑھانے سے متعلق بریفنگ دی جس وفاقی وزیر نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان نوید مبشر کی کارکردگی کو سراہا،  وفاقی وزیر ریلویز کا  کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ریلوے کا نقصان کیا ان کے خلاف انکوائری کروائیں گے ادھر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر انہوں نے ریلوے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھانے کی دعوت کو اپنے لئے فخر قرار دیا جبکہ ملتان کینٹ پہنچنے پر ریلوے مزدوروں نے وفاقی وزیر کا پرجوش استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے وفاقی وزیر نے کینٹ اسٹیشن کے معائنہ کے دوران ہیلپ سنٹر اور اس ملحقہ جگہ کو ملا کر سولر سسٹم سے منسلک مسافروں کے لئے ڈبل منزل ایئرکنڈیشن انتظار گاہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ہاتھ ٹاکی کے ذریعے فرش صاف کرنے والے مزدور کو گلے لگایا اور کہا کہ یہ ریلوے کا اثاثہ ہیں  انہوں نے کہا کہ دوبارہ اس مزدور کے ہاتھ میں ٹاکی نظر نہ آئے صفائی کے لئے جدید طریقہ اختیار کریں غلامانہ دور بہت پیچھے رہ گیا ہے ہم اب بھی اس کی نشانیاں سنبھالے گھوم رہے ہیں دریں اثنا وہ آج ملتان تا خانپور ریلوے سیکشن کا معائنہ کریں گے وہ بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور بھی جائیں گے جبکہ رات ملتان میں قیام کر کے اگلے روز براستہ شیرشاہ کندیاں تک ریلوے سسٹم کا معائنہ کریں گے ملتان پہنچے سے قبل انہوں نے ساہیوال سے ملتان اسٹیشنوں کی انسپکیشن کی۔
ملاقات