قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کردا نہایت اہم ہے،کریم بخش

قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کردا نہایت اہم ہے،کریم بخش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)استاد کا رتبہ و عزت والدین سے بڑھ کر ہے،با صلاحیت اساتذہ پورے معاشرے اور قوم کو سنوار دیتے ہیں،ترقی پانے والے اساتذہ چوہدری سرفراز،خواجہ شجاعت،قاری عابد حسین اور نصیراحمد کومبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ای او فیروزوالہ،ٹیچر ایسوسی ایشن کے راہنما کریم بخش اور عارف صابری نے کیا۔بختیار احمد رانا ڈی ڈی ای او نے کہا ایک استاد کی خدمات کے عوض دنیا کا خزانہ بھی دیا جائے تو وہ بھی کم ہوگا۔انہوں نے کہا بطور سینئر ہیڈ ماسٹرز دوبارہ تعیناتی ملنا انکی بہترین کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈی ڈی ای او فیروزوالہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور مثالی مقام حاصل کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا اسلام میں عالم کا درجہ عابد سے زیادہ دیا گیا ہے۔آج ہم نے دنیا میں اپنا مقام کھویا ہے اور زوال پذیر ہیں تو اسکی وجوہات میں اساتذہ کی بے توقیری شامل ہے۔

 کریم بخش اور عارف صابری نے ترقی پانے والے اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بجٹ میں تعلیم کے لیے خصوصی رقم مختص کرئے تاکہ معیاری اور سستی تعلیم سے نئی نسل کو بہرمند کیا جائے اور ملازمین کے مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا ہمیں اپنے جائز مطالبات کے لیے دھرنے،احتجاج اور مظاہرے کرنا پڑتے ہیں جس تعلیم اور طلباء  کا نقصان ہوتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -