شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند، تاجروں، شہریوں کا مظاہرہ
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) میپکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری رہا، 30منٹ کی بجلی کی فراہمی کے بعد 3 گھنٹے سے زائد وقت کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور شدید گرمی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
کے باعث شہری بلبلا اٹھے، جبکہ میپکو افسران نے شہریوں کی جانب سے شکایات بھرے فون سننے کی بجائے اپنے نوعمر بچوں کو ٹیلی فون ڈیوٹی پر بیٹھادیا، جس کے باعث شہریوں کا غم وغصہ عروج پہنچ گیاہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر میپکو افسران نے بجلی کی طویل بندش کو چند روز قبل آنیوالی آندھی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر جانے کے باعث میپکو کو مسائل کا سامنا ہے، جبکہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے،جبکہ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کیا گیا تھا جو کہ دعوں کی حدتک ہے جبکہ حقیقت میں طویل لوڈشیڈنگ نے نہ صرف کاروباری زندگی کومفلوج کردیا ہے بلکہ عام شہری بھی شدید متاثر ہورہاہے۔ شہریوں، تاجروں ودیگرحلقوں نے میپکو کے اعلی حکام سے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ان کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے جبکہ شہریوں اور تاجروں کی جانب سے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
مظاہرے