ایم پی اے منصور احمد خان کا ڈپٹی سیکرٹری سے رابطہ، نہروں میں پانی سپلائی شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت، سمیع اللہ فاروق کی مسائل حل کرانیکی یقین دہانی

ایم پی اے منصور احمد خان کا ڈپٹی سیکرٹری سے رابطہ، نہروں میں پانی سپلائی ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خاں نے ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 سمیع اللہ فاروق کو فون، فوری طور پر ضلع مظفرگڑھ کی نہروں میں پانی چھوڑنے کا حکم جاری کرنے کی ہدایت، ایکسئین انہار مظفرگڑھ نے فون ہی بند کر لیا، ایم پی اے کا شکوہ، نوابزادہ منصور احمد خان نے ڈپٹی سیکرٹری کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق پندرہ اپریل کو نہری پانی فراہم کیا جانا تھا لیکن ڈاریکٹر ریگو لیشن انہار کے حکم پر پانی کی فراہمی بند ھے جو کاشتکار طبقہ کے معاشی قتل سے کم نھں ں فصل خریف اور دیگر آبادی تباہی سے دوچار ھے یکے بعد دیگرے دو ایکسین انہار مظفرگڑھ تبدیل کرکے اب جسکو تعینات کیا گیا ھے اسنے عوامی شکایات سننے سے بچنے کیلئے اپنا رابطہ نمبر ھی بند کر رکھا ھے، بار بار کے مطالبات اورشکایات کے باوجود متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ھو رھے اس لئے بلا تاخیر ٹی پی لنک کو چالو کرکے تلیری کینال حاجی واہ کینال میں نہری پانی کی فراہمی یقینی بنای جائے، جس پر ڈپٹی سیکرٹری نے انہیں شکایت دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -