ایٹمی کی طرح معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے،عتیق الحسنین
لاہور(پ ر)ایٹمی دھماکوں کے بعد اب معاشی دھماکوں کی اہم ضرورت ہے۔ قدرتی وسائل اور معدنیات کو استعمال میں لاکر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارپیام یونین (اے بی سی) تھرکول پراجیکٹ کے جنرل سیکرٹری سید عتیق الحسنین نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ معاشی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی مضبوط دفاع کاضامن ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے اس وجہ سے یہ اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔
ایٹمی صلاحیت اور تھرکول پراجیکٹ پاکستان کی عظمت، دفاع،معاشی طاقت اور سنہرے مستقبل کے دونشان ہیں۔دشمن پاکستان کو معاشی اعتبار سے کمزور کرکے مغلوب کرنا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر میجر محمد شاہد نعیم نے ایم ایس آپٹمالوجی کا امتحان پاس کر لیا
لاہور(پ ر) شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کے آئی سرجن ڈاکٹر میجر محمد شاہد نعیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس آپٹمالوجی کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کر لیا جس پر دوست احباب اور عزیزو اقارب نے ان کو مبارکباد دی ہے۔
امریکہ،اسرائیل اوربھارت کی پشت پناہی کرتا ہے،قاضی عبدالغفار
لاہور (نمائندہ خصوصی) خادم القران قاضی عبدالغفار قادری نے کہا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشت پناہی کرتا رہا ہے عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتاہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہم فلسطین کا ساتھ دیں گے
سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوے.کہا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اہل مغرب اور مغربی میڈیا دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس ظلم کو دو ریاستوں کا جھگڑا قرار دے رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مظالم بند کرانے کی بجائے جنگ بندی کی بات کررہا ہے جس سے انکی ذہنیت واضح ہوگئی ہے۔،خادم القران قاضی عبدالغفار قادری نے کہا ہے کہ ایک دن آ ئیگا جب ا سرائیل صفیہ ہستی میٹ جائے گا
انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ
لاہور (پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام چوک سردار چپل بلال گنج لاہور میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، جمعیت علماء اسلام کشمیرکے امیر مولانا سعید یوسف خان، مولانا شفیق الرحمن اورمولانا عتیق الرحمن سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، مسلمان آج بھی جنگ خیبر کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار ہیں تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کسی صورت پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا تمام مسلم ممالک متحد ہوکر فلسطین، کشمیراور برما سمیت دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہود و نصاریٰ کے خلاف تمام مسلمانوں او رامتِ مسلمہ کا متحد ہونا اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح کی حمایت و امداد ہم سب پر لازم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں، اوآئی سی،عرب لیگ اور عالمی مالیاتی اداروں سمیت سب کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور طبی اور مالی امداد کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ فلسطین،کشمیر،برما اور دیگر مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مسلم ممالک بھی نیٹو کی طرز پر اپنے مشترکہ پلیٹ فارم کا اعلان کریں۔
حکومت تاجروں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے،ملک زمان
لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ پر تاجر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ کلاتھ ٹریڈنگ سیکٹر کے اہم رہنماوں نے تجاویز دیں اور اظہار خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک زمان نصیب کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ ویوو میں صنعتی کاروباری حلقوں سمیت تاجر برادری کے اقتصادی امور کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی اور کاروباری برادری کی تجاویز اور رائے قومی بجٹ کی بحث اور پالیسیوں کا حصہ بنائے ۔ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں کلاتھ ٹریڈنگ میں ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں کا بھاری بوجھ بھی کم کیا جائے۔ اجلاس میں اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے تاجر رہنماوں خواجہ اعجاز، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، ملک اکبر، اکرم کلو، چاچو امجد سیون اپ اور اشفاق عرف شاقی نے شرکت کی۔
تے ہوئے صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب کے مطالبات اور حکومت سے کلاتھ ٹریڈنگ سیکٹر کے مسائل پر خصوصی اقدامات کرنے کی اپیل کو تاجروں کے جذبات کی موثر اور متحرک حقیقی ترجمانی کا نام دیا۔