مظفر گڑھ،ضلع میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر ایم پی اے سبطین بخاری کا احتجاج

مظفر گڑھ،ضلع میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر ایم پی اے سبطین بخاری کا احتجاج

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے منتخب تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سید سبطین بخاری نے ضلع مظفرگڑھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر صوبائی (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سیکریٹری آبپاشی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے ضلع میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل علی پور کو اس کے حق سے محروم کرکے ان کے علاقے کو سیراب کرنے والی نہروں میں پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے تحصیل علی پور میں فصلات اور باغات سوکھ رہے ہیں انہوں نے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ بڑے زمینداروں اور جاگیرداروں سے پیسے لے کر علی پور کے حصے کا پانی تحصیل کوٹ ادو اور تحصیل مظفرگڑھ کو دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل علی پور کو اس کے حصے کا پانی بلا تاخیر فراہم کیا جائے انہوں نے نہروں کے دروں کی فوری مرمت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -