ڈیرہ غازیخان:تحصیل کوہ سلیمان میں  سہولیات فراہمی کی کوششیں تیز

 ڈیرہ غازیخان:تحصیل کوہ سلیمان میں  سہولیات فراہمی کی کوششیں تیز

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان میں مرحلہ وار بندوبست مکمل کیا جائیگا (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

جس کیلئے ڈرون،سیٹلائیٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں افسران کے اجلاس اور تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے قبائلی عمائدین کی تجاویز اور مسائل سنے انہوں نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے 335 مواضعات میں بندوبست کیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں پانچ مواضعات میں بندوبست کیا جارہا ہے دوسرے مرحلے میں دس، تیسرے مرحلے میں 15مواضعات میں بندوبست ہوگا۔بندوبست کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کوششیں تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -